نئی دہلی، 24 جون (ایس ا و نیوز/آئی این ایس انڈیا) وزیر خارجہ ایس جے سنکر پیر کو رسمی طور سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کی،وہ پارلیمنٹ ہاؤس میں پارٹی کے ایگزیکٹو چیئرمین جے پی نڈڈا کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہوئے۔ایس جے شنکر نے 30 مئی کو مودی حکومت کی حلف برداری تقریب میں وزیر خارجہ کے عہدے کا حلف لیا تھا،اب 25 دن بعد انہوں نے بی جے پی کی رکنیت حاصل کر لی ہے۔وزیر خارجہ ایس جے شنکر فی الحال پارلیمنٹ کے کسی بھی ایوان کے رکن نہیں ہیں۔مانا جا رہا ہے کہ پارٹی انہیں گجرات سے راجیہ سبھا بھیج سکتی ہے۔بی جے پی صدر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر قانون روی شنکر پرساد اور اسمرتی ایرانی کے لوک سبھا انتخابات جیتنے کے بعد راجیہ سبھا کی تین نشستیں خالی ہو گئی ہیں۔کابینہ وزیر بنائے گئے ایس جے شنکر کو 6 ماہ کے اندر اندر پارلیمنٹ کے کسی بھی ایوان کا حصہ بننا ہوگا۔1977 بیچ کے خارجہ سروس کے افسر ایس جے شنکر مودی حکومت کے پہلے دور میں 2015 سے 2018 تک وزارت خارجہ میں سیکرٹری رہے۔وہ امریکہ، چین اور جمہوریہ چیک میں ہندوستان کے سفیر اور سنگاپور میں ہائی کمشنر کے طور پر کام کر چکے ہیں،انہیں چین معاملات کا ماہر سمجھا جاتا ہے۔سیکرٹری خارجہ کی حیثیت سے مدت مکمل ہونے کے بعد جیشکر کو ٹاٹا گروپ کے عالمی کارپوریٹ امور کا صدر مقرر کیا گیا تھا۔مودی حکومت میں اہم عہدے پر رہے جے شنکر کو وزیر اعظم مودی کے غیر ملکی دوروں کی کامیابی کا کریڈٹ بھی دیا جاتا ہے، سفارتی معاملات میں ان کا اچھا دخل سمجھا جاتا ہے۔جے شنکر کو چینی معاملات کا ماہر سمجھا جاتا ہے،وہ چین میں سفیر کے طور پر کام کرنے کا بھی تجربہ رکھتے ہیں۔ایسے میں ان کے سامنے پڑوسی چین کے ساتھ تعلقات کو مضبوطی دینے کا چیلنج بھی ہوگا۔